• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت چودہ نومبر کو ہوگی آخری مراحل میں داخل ہونے والے نو برس پرانے اس کیس میں استغاثہ کے تمام 65سے زائد گواہ اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں آئندہ سماعت پر استغاثہ کے وکیل دو انتہائی اہم دستاویزات جن میں فرانزک سائنس لیبارٹری رپورٹ (ایف ایس ایل) اور یو این او کی انکوائری کمیشن رپورٹ شامل ہیں عدالت میں جمع کروائیں گے جس کے بعد ملزمان کے بیانات قلمبند ہونگے، اس کیس کے ایک انتہائی اہم ملزم سابق صدر پرویز مشرف جو بیرون ملک گئے ہوئے ہیں ان کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں ان کا بیان کیسے قلمبند ہوگا اس بارے رابطہ کرنے پر ایف آئی اے کے سینئر پراسیکیوٹر چوہدری اظہر نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی ملزم کی غیرموجودگی میں اس کا وکیل بیان قلمبند کروا سکتا ہے لہٰذا اس کیلئے ضروری نہیں کہ ویڈیو لنک سمیت کسی بھی طریقے سے ملزم کا بیان ہی قلمبند ہونا ضروری ہوگا۔  
تازہ ترین