متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کی دبئی میں پرویز مشرف یا عشرت العباد سےملاقات نہیں ہوئی۔
وطن واپسی پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک اور ایم کیو ایم ایک ہی ہے، ایم کیو ایم کا ووٹ تقسیم نہیں ہوا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قیاس آرائیوں سے نکلا جائے اور الزامات کی سیاست ختم کی جائے۔