ملتان میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔
یہ واقعہ ملتان کے علاقے بجلی گھر میں پیش آیا جہاں صبح کے وقت اسکول جانے والے 3 بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی ۔
حادثے کے نتیجے میں 14 سالہ شہباز جاں بحق ہو گیا جبکہ 17 سالہ جمشید اور 12 سالہ وقاص زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا تاہم بس ڈرائیور اب تک فرار ہے ۔