اسلام آباد(صباح نیوز)ترجمان وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کا جھوٹی خبرسے متعلق بیان حکومت کا موقف ہے لہذا ان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کیا جائے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خبر لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ نے انگریزی اخبار کے ایڈیٹر اور اسٹاف کوکمیٹی میں بلانے کی ہدایت کی ہے، ایڈیٹراور اسٹاف کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کا جھوٹی خبرکی تحقیقات سے متعلق بیان ہی حکومت کا موقف ہے اس لیے میڈیا وزیرداخلہ کے الفاظ کو اپنے اندازمیں تشریح کرنے سے گریزکرے کیونکہ قومی اہمیت کے اس معاملے پر خود ساختہ تجزیہ تحقیقات پر منفی اثرڈالے گا۔