اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کی بندش اور طلباء کیخلاف ناروا اقدامات متعصبانہ رویہ ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگنگ کلنگز اور مرزا یوسف حسین کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج عدم تحفظ کی فضا کو فروغ دے رہے ہیں۔ علامہ امین شہیدی اور علامہ شیخ محسن نجفی کو شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی حیران کن ہے۔