• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 190ہوگئی

Denguethe Number Of Patients Was 190 In Multan
ملتان کے نشتر اسپتال میںڈینگی کے شبہے میں مزید 3مریضوں کو لایا گیا ہے گزشتہ 4ماہ سے اب تک لائے گئے مریضوں کی تعداد 190 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ملتان کی مختلف سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے مریضوں 5 افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو چکی ہے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔

ڈینگی بخار کے شبہے میں لائے گئے 3 مریضوں میں وہاڑی کے رہائشی 35 سالہ علی رضا، ملتان کے 23 سالہ فیصل اور 22 سالہ نسیم شامل ہیں جن کے خون کے نمونے لیبارٹری کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین