دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کا عزم لئے ملتان سے ساتویں دی کلاسک کار ریلی کا قافلہ لاہور روانہ ہو گیا۔
پرانی لیکن چمچماتی گاڑیاں کراچی سے پشاور تک محو سفر ہیں، اس دوران یہ گاڑیاں مختلف شہروں میں پڑاؤ کر رہی ہیں ،گاڑیوں کے اس قافلے میں کچھ فیملیز بھی شامل ہیں، لاہور اور اسلام آباد سے بھی قدیم کاریں اس ریلی کا حصہ بنیں گی۔
نایاب کاروں میں الفا رومیو فورڈ، مستونگ مرسیڈیز، 108 بوسٹن منی بھی شامل ہیں جو کراچی سے سفر طے کرتے ہوئی حیدرآباد، رحیم یار خان اور پھر ملتان پہنچیں جہاں ایک رات قیام کے بعد لاہور کےلیے آج روانہ ہو گئیں۔
کار ریلی 10 دسمبر کو پشاور پہنچ کر ختم ہو گی،ریلی کے شرکاء اس سفر میں ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔