• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل ملتان میں اسیروں اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی خصوصی کاوشوں سے سنٹرل جیل ملتان میں اسیران اور ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے متعدد اقدامات کرلئے گئے۔ان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ برائے اسیران ہسپتال شال ہے جسے ہسپتال میں نصب کیا گیا۔جس کے ذریعے ہسپتال اور کچن میں اسیران کو فلٹر واٹر فراہم کیا جائیگا۔اس سے قبل دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائے گئے تھے۔اسی طرح سکیل نمبر ایک تا 10 کے ملازمین کیلئے 28 رہائش گاہیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جن میں ملازمین اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہوسکیں گے جبکہ ملازمین کیلئے سنگل وارڈ لائن بھی تعمیر کی جارہی ہے جس میں 120 غیر شادی شدہ اہلکاروں کو رہائش میسر آسکے گی ۔
تازہ ترین