ملتان میں گیس کی اعلانیہ بندش کا سلسلہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک جاری ہے ۔
شہریوں کے مطابق صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کے پریشرمیں کمی اور بندش بھی کی جارہی ہے، جس سے ان کے معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں۔
گیس کے کم پریشر اور غیر اعلانیہ بندش سے متاثرہ علاقوں میں ایم ڈی اے شاداب کالونی، گلگشت کالونی، شالیمار، سبزا زار، شاہ رکن عالم اور نواب پور روڈ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں جہاں شہری آئے روز سراپا احتجاج ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے صبح کا ناشتہ گھر میں تیار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے بچے بغیر ناشتہ کیے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔