ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم نے سول جج ندیم اصغر ندیم کے ہمراہ سنٹرل جیل کا دورہ کیا ،وارڈرگارد سے سلامی لی، ججز نے کچن اسیران ،کھانے کا معیار ، صفائی ستھرائی کانظام چیک کیا اور جیل ہسپتال کا دورہ کیا، اسیران کے مسائل سنے اور معمولی جرائم میں ملوث ایک ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ،اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل محسن رفیق،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل اختر حسین رضوی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک لیاقت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض پرویز اسسٹنٹ فرحان احسن نقوی اور دیگر عملہ ہمراہ تھے ،علاوہ ازیں جوڈیشل افسران نے ویمن جیل اور ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا ،جس کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 23ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔