• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، چوہدری نثار

لندن(مانیٹرنگ سیل) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن میں  لارڈ نذیر احمد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کے معاملے پر حکومت پاکستان کے تحفظات ہیں،برطانوی سر زمین پر پاکستانی کا قتل ہوا، عمران فاروق کےقاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی ذمے داری ہے۔جیو نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین پاک برطانیہ تعلقات،پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور درپیش مسائل پر  بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تازہ ترین