ملتان(سٹاف رپورٹر )گوالوں کیخلاف آپریشن ،500 کلو سے زائد مضر صحت دودھ پکڑا گیا،ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کے احکامات پر شہریوں کو صاف اور ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لئے ضلعی ٹاسک فورس برائے فوڈ نے گوالوں کے خلاف آپریشن کیا، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے گذشتہ روز علی الصبح شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے گوالوں کی جانب سے لائے گئے دودھ کو موقع پر جدید کٹس کی مدد سے چیک کیا اور نمونہ جات فیل ہو نے پر 500 کلو سے زائد مضر صحت دودھ نہر میں بہا کر ضائع کر دیا، اس موقع پر چیف فوڈ انسپکٹر نعیم چنگیزی نے 10سے زائد گوالوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کرا دیئے ہیں۔