ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب نے ڈائریکٹر کالجز ملتان کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری مسترد کردی ،بتایا گیا تھا کہ ملتان میں چودھری اسماعیل کے تبادلے بعد خالی ہونےوالی ڈائریکٹر کالجز کی سیٹ کےلئے دو ماہ قبل انٹرویو ہوئے تھے جس کےلئے وہاڑی کالج کے پروفیسر محمد رمضان کو سلیکٹ کیا گیا جس کی سمری ایچ ای ٖڈی نے حتمی منظوری کےلئے وزیر اعلیٰ ارسال کی تھی مذکورہ عہدہ کے لیےپروفیسروں سے دوبارہ درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔