گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چہلم حضرت امام حسینؑ اورمخصوص نشستوں کےبلدیاتی الیکشن پر امن ما حول کی فراہمی کو یقینی بنانے، عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو کی حفاظت ،سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اورفوری قانونی کارروائی عمل میں لانے ،اہم شخصیات و مقامات کی حفاظت کویقینی بنانے اورٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئےضلعی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی، سئنیر پولیس افسران سمیت3الیٹ کی ٹیمیں ، 1200جوان اور 200سے زائد قومی رضا کار فرائض سر انجام دیں گے ۔