• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے مردان جیل کو ’سینٹرل جیل ‘قرار دینے کی سمری واپس کردی

پشاور (این این آئی) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مردان ہائی سیکورٹی جیل کو سینٹرل جیل قرار دینے کی سمری واپس کردی۔ اپیکس کمیٹی کی طرف سے مردان جیل کو سینٹرل جیل کا درجہ دینے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کا سمری پر اعتراض تھا کہ اس کی تیاری میں محکمہ خزانہ اور پولیس سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے محکمہ قانون کو ہدایت کی کہ پولیس اور محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بعد نئی سمری دوبارہ تیار کی جائے۔محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے ایک ہزارقیدیوں کو مردان جیل منتقل کرنا تھا ٗ500قیدیوں کی گنجائش والی سینٹرل جیل پشاورمیں 2900قیدی ہیں۔ گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک کے بجائے مسجد میں رکھا جارہا ہے۔مردان ہائی سیکورٹی جیل خطرناک ترین قیدیوں کے لئے خصوصی میٹریل سے بنائی گئی ہے۔
تازہ ترین