• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللہ چمن لیویز میں ملیزئی قوم کونظرانداز کرناظلم ہے،خان امان اللہ اچکزئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما خان امان اللہ خان اچکزئی نے ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز کی خالی اسامیوں پر ایک قوم سے تعلق رکھنے والے کواکثریت سے بھرتی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہائیکورٹ اور کمشنر کوئٹہ ہوم سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ ان غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس لے کر انہیں فوری طورپر منسوخ کیاجائے انہوں نے کہاکہ لیویز کی خالی اسامیوں پر ملیزئی قوم کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی نہ کرنا پورے چمن کے عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہےانہوںنے کہاکہ جس معاشرے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی جگہ انگوٹھا چھاپ لوگوں کو غیرقانونی اور ملی بھگت کے طورپر سفارش کے ذریعے بھرتی کیاجائے تو وہاں غریب کم تعلیم یافتہ کہاں جائیں چمن کے دیگر اقوام عشیزئی نصرت زئی غیبزئی دیگر اقوام بھی آباد ہیں ان قبائل کے نوجوانوں کو نظرانداز کرنے پر ہرگز ہم خاموش نہیں رہیں گے اگر حکومت نے اس جانب فوری توجہ نہ دی تو فوری طورپر ملیزئی قوم سمیت عشیزئی نصرت زئی اوردیگر قبائل کا جرگہ منعقد کرینگے۔
تازہ ترین