ملتان( سٹاف رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ملتان کے مسائل حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے،صحت،تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ،اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، روز گار کے بے شمار مواقع پیدا ہو رہے ہیں، ہمیں اپنے نو جوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر نا ہوگا، لوگوں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سرکٹ ہائوس ملتان میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان کے سیوریج کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیا جا رہا ہے ۔جس سے سیوریج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ، ہم لو گوں کی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں، اسی سے اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل کی جا سکتی ہے اس موقع پر سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،چیئر مین یو نین کونسل ملک اعجاز احمد رجوانہ، جلیل خان بابر ،اختر عالم قریشی، ملک انور علی ،فیاض خان اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے،اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔