• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس ملتان سے کارکنوں کے قافلے لاہور جائینگے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلےمیں لاہور بلاول ہائوس میں 30 نومبر کو ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لئے ملتان سے انسانی حقوق ونگ کے عہدے داران ، اراکین اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز ، ضلعی ودیگر عہدے دار اورالائیڈ ونگز کے عہدے دار وکارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ، اس سلسلےمیں گزشتہ روز سابق سٹی جنرل سیکرٹری ایم سلیم راجہ کی صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں رئیس قریشی ، مرزا نزیر بیگ ، میاں عظیم ، حفیظ جاوید ، میاں منظور قادری ،اللہ بخش بھٹہ ، رانا دلمیر ، ریاض حسین بخاری ، بیگم بی اے جگر ، شہناز لودھی ،سحرش خان ،شگفتہ حبیب ،امین ساجد ، خلیل راں اور دیگر شریک ہوئے ، اجلاس میں قافلوں کی لاہور روانگی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ،اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہیدبے نظیر بھٹو کے عوامی مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
تازہ ترین