بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب سپیشل ایجوکیشن کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سپیشل طلبہ و طالبات کو صحت مند ماحول میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فنی تعلیم فراہم کررہی ہے تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگارحاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے دفتر میں آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر بتایا کہ بہاول پور صدر کے علاقہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے جس کا تخمینہ لاگت6 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد ہے جون 2016ء میں 4 کروڑ24 لاکھ 68ہزا روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کالج خان پور ضلع رحیم یارخاں کی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ لاگت ایک کروڑ75 لاکھ روپے ہے۔ مالی سال2016-17ء میں ایک کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔بہاولپور سے سٹی رپورٹر کے مطابق صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ تاریخ ساز تعلیمی بجٹ کے تحت 10ہزار پرائمری سکولوں میں پہلی بار نونہالوں کے لئے خصوصی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے مقامی سکول میں چلڈرن ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پرنسپل سکول صائمہ ثاقب، محمد بخش، بلال بلوچ، سکول اساتذہ، طلبہ اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی