گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،بوگس چیک میں ملزم محمد عرفان عبوری ضمانت پر تھا جو گزشتہ روز تاریخ پیشی پرآیاہوا تھا ایڈیشنل سیشن جج محمد علی نے اس کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔