ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات 3 دسمبر کو ہوں گے ، الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پاسبان گروپ اور انصاف گروپ سامنے آگئے ، پاسبان گروپ کی طرف سے صدارت کے امیدوار چودھری زاہد اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک نثار احمد، سینئر نائب صدر کی دو سیٹوں کے امیدوار غلام عباس قریشی اور کنور نعیم ہیں، مدمقابل انصاف گروپ کے صدر کے امیدوار چودھری وسیم سرور، جنرل سیکرٹری کے امیدوار چودھری محمد زاہد جبکہ سینئر نائب صدر کی 2 سیٹوں پر امیدوار شیخ نعیم اور سہیل انجم ہیں،امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،آج23نومبر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے ۔