• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے سرگودھا کا ہیلتھ کیئر کمیشن کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا فیصلہ

سرگودھا ( نمائندہ جنگ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودھا اورپرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کی ایگزیکٹو باڈی کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرسکندرحیات ودیگر مقررین نے کہاکہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کا کوئی ہسپتال ہیلتھ کیئر کمیشن سے نہ تو رجسٹریشن کروائے گا اور نہ ہی لائسنس کیلئے انسپکشن کروائے گا کیونکہ پی ایم اے پنجاب نے تین ماہ سے ہیلتھ کیئر کمیشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ زمینی حقائق کو مد نظر رکھے بغیر ہسپتالوں کیلئے سٹینڈرڈ زبنائے گئے ہیں جو ناقابل عمل ہیں۔ ہیلتھ کیئر کمیشن عطائیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہا جس کی وجہ سے موذی امراض میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیلتھ کیئر کمیشن عملہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائیگا۔
تازہ ترین