• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کرکٹرز کیلیے اسپیشلائز تربیتی کیمپ ملتان ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ابھرتے ہوئے فاسٹ بولروں اور بیٹسمینوںکے لئے دو ہفتوں پر مشتمل اسپیشلائز تربیتی کیمپ ملتان ہائی پرفارمنس سینٹر میں 28 نومبر سے 11 دسمبر تک ہوگا۔ بدھ کو پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق کیمپ میں شرکت کےلئے 30شارٹ لسٹ کئے گئے۔ پی سی بی کے ایلیٹ کوچز ان کھلاڑیوں کی تر بیت دیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں میں محمد عدیل ، سلمان ارشد ، وقار احمد ، سید فیضان طاہر ، رفیع اللہ ، محمد بلال ، صدام آفریدی ، احسان اللہ ، ارشد اقبال ، محمد شہاب ، بلال شاہ ، محمد الیاس ، مہندر پال ، ابرار احمد ، اسد رضا ، ایاز علی ، احمد اقبال ، عبدالرحمان ، راؤ عرفان ، اسامہ رزاق ، محمد عمیر ، شاہد علی خان ، ایم خیام خان اور ہدایت اللہ شامل ہیں ۔
تازہ ترین