• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب کے نئے بس اڈے کی تعمیر کاکام جلد شروع کیاجائے ٗ صابر کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)ملیزئی نوجوانان ایکشن کمیٹی ژوب کے ایک اجلاس میں صابر کاکڑ مہربان صاحب گلزار خان نورخان کاکڑ یونین کونسل چیئرمین مولوی شمس الدین رسول داد گلاب خان اورشربت خان نے شرکت کی اس موقع پر مشترکہ بیان میں کہاگیا کہ ملیزئی قبائل نے ژوب ٹرانسپورٹ اڈے کیلئے دوسال قبل گورنمنٹ کومفت زمین فراہم کی تھی جس پر باقاعدہ ٹینڈر بھی ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود ژوب کے ٹرانسپورٹ کے نئے اڈے پرکام شروع نہیں ہوا ہے لہٰذا ہم گورنربلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ فنانس سیکرٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ ژوب ٹرانسپورٹ اڈے کیلئے فنڈمختص کیاجائے اوراس پرجلد ازجلد کام کا آغاز کیا جائے تاکہ ژوب کایہ دیرینہ مطالبہ حل ہوسکے اورژوب کے عوام کی سفری مشکلات ختم ہوسکیں ۔
تازہ ترین