مردان(نمائندجنگ) گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں معمولی تکرار پر خالہ زاد وں کے ہاتھوں 2سگے بھائی جاںبحق ہوگئے گڑھی کپورہ پولیس کے مطابق مبینہ ملزمان بھائیوں بشیر اورعبدالاول پسران حکم خان کا اپنے خالہ زادوں سلمان اوردولت خان پسران لحاظ خان کے درمیان صبح معمولی تکرارہوئی تھی شام کومبینہ ملزمان نے مقتولین کے گھر آکر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے دونوں سگے بھائی سلمان اور دولت خان لگ کر موقع پر دم توڑ گئے واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مقتولین کی لاشیں بالاگڑھی ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔