• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ضلع ملتان کا اجلاس نو منتخب ضلعی عہدیداروں نے حلف اٹھایا

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں منیر احمد بودلہ کی زیر صدارت ضلعی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس ’’ دارالسلام ‘‘ میں منعقد ہوا ،جس میں تنظیمی اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اور سال2016-2018 ء کیلئے ڈاکٹر اشرف علی عتیق کو ضلعی نائب امیرمرزا تنویر احمد کو سیکر ٹری جنرل ، عزیز الرحمٰن حامد بودلہ کو جوائنٹ سیکر ٹری، ڈاکٹر شبیر الحسن بخاری کو شجاع آباد زون کا امیر، بابر درانی کو جے آئی یوتھ کا ضلعی صدر جبکہ کنور محمد صدیق کو ضلعی ناظم نشرو اشاعت اور ملک محمد یوسف کو معاون ضلعی نشرو اشاعت ، پروفیسر اصغر علی سلیمی کو منصوبہ عمل کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا بعد ازاں نو منتخب ضلعی ذمہ داران نے اپنی اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھایا ۔
تازہ ترین