• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ؛جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے،راشد مکرم

نوابشاہ+ڈگری(بیورورپورٹ/نامہ نگار)امیرجما عت اسلامی ضلع نوابشاہ کنور راشدمکرم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سندہ کے عوام کو ساتھ لےکر حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے کرپٹ مافیا نے سندھ کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے سکرنڈ میں ہندو پنچائیت سکرنڈ کے صدر سیٹھ روپ چند اور صرافہ یونین کے چیئرمین گوبند رام عرف پیپو رام سے ملا قات کے دوران کیا ۔اس موقع پر انھوں نے سندھ ورکرز کنونشن میں شرکت کا دعوت نامہ دیتے ہوئے کہا کہ آج سندہ کا نوجوان بے روزگاری کرپشن اور میرٹ کے نہ ہونے کے باعث مایوسی کا شکار ہے سندہ ورکرز کنونشن نوجوانوں میں امید کی کرن ہے اس موقع پر ہندو پنچائیت سکرنڈ کے صدر نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک منظم جماعت ہے اس کی قیادت بے داغ اور کرپشن سے پاک ہے اور ملک میں اپنے انفرادی کردار کی وجہ سے پہچانی جا تی ہے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ڈگری:جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے امیر محمد افضال آرائیں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا صوبائی ورکر کنونشن 26/27 نومبرکو کراچی میں ہو رہا ہے جو سند ھ میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،صوبے کی پسماندگی پر نااہل حکمراں نااہلی ایوارڈ کے حقدار ہیں ۔
تازہ ترین