کراچی(اسٹاف رپورٹر) دوسری محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپئن شپ 4 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پی ٹی ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آنے کی حامی نہیں بھری،ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 7لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آبادٹینس کمپلیکس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ ودیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ تاج حیدر نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے،ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندوبست ہوگا۔ فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ حکومت سندھ اس ایونٹ کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ دے گی ۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 7لاکھ روپے ہے۔