• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان : نشر اسپتال میں مریض کی موت پرورثا کا احتجاج

Multan Protest Broadcast Prursa Patient In Hospital
ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث جاں بحق ہونے والے شخص کےلواحقین نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا۔

خوشحال کا رہائشی 35 سالہ ارشاد گزشتہ روز سلنڈر پھٹنے سے جھلس گیا تھا،جس کو نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں لایا گیا، جہاں پر وہ زیر علاج تھا ،آج اس کے دم توڑنے پر اس کے ورثا نے ڈاکٹرز پر الزام عائد کیا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ارشاد دم توڑ گیا ہے،اس پر ورثانے برن یونٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ٕمظاہرین کو روکنے کے لیے سیکورٹی گارڈ نے مداخلت کی تو ورثا اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں اسپتال انتظامیہ کی مداخت پر ورثا مقتول کی لاش لے کر گھر روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین