سی پیک کے سلسلے میں گوادر پورٹ کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ چین بھی اپنے جنگی جہاز تعینات کرے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چین پاکستان نیوی کے ساتھ مل کر اپنے بحری جہاز گوادر پورٹ کی حفاظت پر متعین کرے گا، پاکستان چین اور ترکی سے تیز ترین بحری جہاز خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان گوادر بندرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے چار سے زائد جہازوں پر مشتمل اسپیشل اسکوارڈرن تعینات کرے گا، پاک بحریہ کے عہدے دار کے مطابق دو جنگی جہاز پہلے ہی گوادر پورٹ پر تعینات کردیے گئے ہیں۔