کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپک یک جہتی ٹیبل ٹینس کوچنگ کورس اسلام آباد میںاختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود تھے جنہوں نے شرکاءمیں اسناد تقسیم کیں۔ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے 30 مرد اور خواتین کوچز نے شرکت کی۔