وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سی پیک کے خلاف نہیں، مغربی روٹ پر وزیراعظم نواز شریف سے وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف سی پیک کے خلاف نہیں، مغربی روٹ پر وزیراعظم نواز شریف سے وعدوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔
پرویز خٹک نے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، ادارے مغل بادشاہوں کے غلام بن چکے ہیں ، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تقریب سے اسپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی وزرا نے بھی خطاب کیا اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔