• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان میں بیچلر ڈگری تک رسائی ایک خواب ہے ، سکالرز

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار )ڈیرہ غازی خان میں بیچلر ڈگری تک رسائی ایک خواب ہے ،غازی یونیورسٹی ہونے کے باوجود بیچلر ڈگری کے پروگرام کی تکمیل کے لئے دوسری یونیورسٹیوں کا سہارا لیا جاتا ہے ،ہائر ایجوکیشن میں ڈراپ آؤٹ کی شرح پر قابو پانے کے لیے حکام بالا کو مزیدتوجہ دینی چایئے ،یہ بات ایک نجی تعلیم ادارہ میں منعقدسیمپوزیم /مجلس مذاکرہ میں کی گئی، جس میں ایم فِل سکالرز نعمان حفیظ ،ارسلان اسلم ،غلام عباس ،عبدالرحمن ،فرخ ،ساجد علی ،ماسڑز آف کمپیوٹر سائنسز کے حافظ محمد عمر ،آفتاب کلیم ،محمد اسد ،ماسڑز آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے شفیع الرحمن ،شعیب علی نے شرکت کی، سیمپوزیم /مجلس مذاکرہ میں کہا گیا کہ غازی یونیورسٹی 2012 میں بننے والی شہر ڈیرہ غازی خان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جو شہر کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گردونواح کے باسیوں بالخصوص ٹرائیبل ایریاکے طالب علموں کے لیے بھی مفید ثابت ہو رہا ہے مگرشہر کی اپنی یونیورسٹی ہونے کے باوجود اس میں بی ،اے /بی ایس سی کی ڈگری نہیں کروائی جارہی جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔
تازہ ترین