راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (ڈی ڈی سی)نے محکمہ تعلیم ضلع راولپنڈی کیلئے135ملین کے لگ بھگ منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔جس میں خطرناک سکولوں کی مرمت کی 13سکمیں ، بائونڈری وال کی19،آئی ٹی لیب10،ٹوائلٹ272،بجلی فراہمی 39اور پانی فراہمی کی122سکمیں شامل ہیں۔ڈی ڈی سی اجلاس کی صدارت ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کی۔جس میں ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہور الحق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سید سلیم رضا،ڈی او بلڈنگ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں خطرناک سکولوں کی مرمت کیلئے راولپنڈی تحصیل میں18اعشاریہ291ملین روپے،ٹیکسلا میں2 اعشاریہ 182،گوجرخان17اعشاریہ003اور مری میں10اعشاریہ534ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔سکولوں کی چار دیواری کیلئے تحصیل راولپنڈی میں3اعشاریہ105ملین روپے،کہوٹہ14اعشاریہ795ملین،کلر سیداں3 اعشاریہ 437ملین اور گوجرخان میں6اعشاریہ848ملین روپے لگائے جائیں گے۔دس سکولوں میں آئی ٹی لیب بنیں گی۔جن پر فی کس لاگت1اعشاریہ6ملین روپے خرچ ہوں گے۔سرکاری سکولوں میں ٹوائلٹ باکس سہولت کی272سکیموںپر 22اعشاریہ195ملین روپے،بجلی فراہمی کی39سکیموں پر5اعشاریہ908ملین روپے،پانی فراہمی کی122سکیموں پر14اعشاریہ 382ملین لاگت آئے گی۔