سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر محمد اقبال آرائیں،محمد رضوان الحق ملک، محمد خالد کاکیزئی و اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ سی پیک روٹ پر نئے اکنامک زونز کے قیام اور گوادر تا چین تجارتی روٹ سے پاکستان کی معیشت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ افواج پاکستان میں قیادت کی تبدیلی کے عمل کی پُرسکون تکمیل معاشی سرگرمیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہے ۔ اُنہوں نے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنا کر پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے آئیڈل ملک بنائیں گے۔