• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں250بچوں کیلئے خصوصی پولیو مہم

Polio Campaign For 250 Children In Peshawar
پشاورمیں حالیہ انسدادپولیومہم کے دوران 250 کے قریب والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی مہم کے ذریعے ان بچوں کو قطرے پلائے۔

پشاورمیں رواں ماہ 3روزہ انسداد پولیو مہم چلائی،اس دوران بعض والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود اپنے عملے کے ہمراہ پہنچے اور گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے۔

کچھ عرصہ پہلے تک پشاورمیں انکاری والدین کی تعداد 24 ہزارکے قریب تھی۔

پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن ون اور ٹو میں بیشتر والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں۔ ان ہی علاقوں میں پینے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
تازہ ترین