• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ، پی پی 78 میں ضمنی انتخاب آج ہو گا، فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ اور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات تفویض

لاہور(نمائندہ خصو صی)جھنگ کے صوبائی حلقہ پی پی 78میں ضمنی انتخاب آج ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز کی نگرا نی میں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ فوج اور رینجرز کو مجسٹریٹ اور اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت اختیارات دے دیئے گئے ہیں، یہ نشست (ن) لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی پر خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جھنگ کے ضلع کو نسل ہال میں قائم ریٹرننگ افسر کے دفتر سے پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سا مان کی ترسیل کی جا رہی ہے جس کی نگرانی پاک رینجرز کر رہی ہے اور پولنگ کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظا مات کی ذمہ داری بھی آرمی اور رینجرز کے سپرد کی گئی ہے ،جو پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں الرٹ رہیں گے اور انہیں مجسٹریٹ درجہ اول  اورپولنگ کے روز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 4اور 5 کے تحت خصوصی اختیارات بھی حاصل ہوں  گے۔
تازہ ترین