سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) تحصیل ہسپتال سمبڑیال میں ڈاکٹرز کی جانب سے ایک ہفتہ سے جاری علامتی ہڑتال سے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلہ ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے رابط پر بتایا کہ چند روز قبل ڈاکٹرز کے ساتھ نا روا سلوک کیا گیا جس کی بنا پر ڈاکٹرز ملزمان کی گرفتاری تک علامتی کر رہے ہیں جبکہ وہ کوشش کررہے کہ مسئلہ بطریق احسن طور پرحل ہوجائے تاکہ مریضوں کی مشکلات کا ازالہ مکمن ہوسکے۔