• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت ملتان نے 6سنٹرز پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائزاڈ کر دیئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)قومی بچت پاکستان ،ملتان شہر کے 11 میں سے 6سنٹرز پہلے مرحلے میں کمپیوٹرائزاڈ کر دیئے گئے ہیں،دوسرے مرحلے میں بقایا 5سنٹرز کو کمپیوٹرائزاڈ کیا جائے گا،حکومت پاکستان کی ہدایات پر نیشنل سیونگز کی برانچوں کو مرحلہ وار کمپیوٹرائزاڈ کیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ملتان شہر کے چھ سنٹرز جن میں سنٹر نمبر1،سنٹر 3،سنٹر نمبر 4،سنٹر نمبر 5،سنٹر نمبر 6 اور سنٹر نمبر 8شامل ہیں کو کمپیوٹرائزاڈ کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بقایا 5سنٹرز جن میں سنٹر نمبر 2،سنٹر نمبر 7،سنٹر نمبر 9،سنٹر نمبر 10 اور سنٹر نمبر 11 کو کمپیوٹرائزاڈ کیا جائے گا،اس منصوبے کے تیسرے مرحلے اور آخری مرحلے میں ملتان ریجن کے تمام سنٹرز کو کمپیوٹرائزاڈ کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین