سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ گنہ کے قریب عبدالغفور کے گھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے تین لاکھ روپے کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔