بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاول پورکچی مچھلی کی فروخت میں اضافہ‘ سردی کے موسم کے پیش نظر بہاولپور کے مختلف علاقوں میں کچی مچھلی فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ مچھلی فروشوں نے دکانیں سجالیں لیکن کچی مچھلی کے ریٹ اس حدتک زیادہ ہیں کہ جوعام آدمی اپنے اہلخانہ کو خرید کرنہیں دے سکتا بہاولپورکے مختلف علاقوں میں کچی مچھلی کی قیمت تین سوروپے سے چارسوروپے فی کلوتک پہنچ گئی ہے جوعام غریب شہری کیلئے خریدناانتہائی مشکل ہوگیاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب شہری سردی کے موسم میں مچھلی خرید کربھی نہیں کھاسکتے اس سلسلہ میں مچھلی فروشوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔