سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ کی حدود میں گاڑیوں میں مقررہ حد سے زائد بوجھ لا دنے کے خلاف مہم میں7روز کے دوران 121گاڑیوں کے چالان کئے گئے ان میں سے 31گاڑیوں کو بند کردیا اور14ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ اوورلوڈنگ پر مجموعی طور پر 3لاکھ28ہزار روپے جرمانے بھی کئے گئے ۔