• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر طاہر القادری کل کراچی پہنچیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کینیڈا سے برائے راست کل 4دسمبر صبح 4بجے کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے جہاں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن ،ویمن ونگ،علماء ونگ،یوتھ ونگ،لیبر ونگ، طلباء ونگ کے قائدین انکااستقبال کریں گے جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جائیں گے ۔پاکستان عوامی تحریک کراچی میڈیا سیل کی جانب سے جاریاعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ 4دسمبر ڈاکٹر طاہر القادری تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس سے رات 7بجے نشتر پارک میں خطاب کریں گے ۔میلاد کانفرنس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔5دسمبر ڈاکٹر طاہر القادری صبح 12بجے طارق روڈ رحمانیہ مسجد میں ورکرز سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اسی روز دوپہر اور شام میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔6دسمبر ڈاکٹر طاہر القادری صبح 11بجے جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کریں گے جس میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف علماء کا کردار پر گفتگو فرمائیں گے جبکہ 1:00بجے دوپہرپاکستان عوامی تحریک میڈیا سیل کے زیر اہتمام میڈیا پرسنز سے خصوصی ملاقات و ظہرانے میں شرکت و خطاب کریں گے جبکہ اسی روز وہ شام کراچی سے لاہور روانہ ہونگے۔
تازہ ترین