• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن ریموول سینٹر میں قتل، ایک شخص چارج

لندن (جنگ نیوز) کولنبروک امیگریشن ریموول سینٹر ہار منڈ سورتھ میں ایک شخص کو دوسرے شخص کے قتل کے الزام میں چارج کردیا گیا۔ امیگریشن فیسلیٹی میں64سالہ شخص پر جمعرات کو حملہ کیا گیا تھا۔ جسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ 31سالہ شخص کو قت میں چارج کردیا گیا جسے مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 31اور35سال عمر کے دیگر دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، مگر انہیں رہا کردیا گیا، ان دونوں کے خلاف مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
تازہ ترین