کراچی (جنگ نیو ز ) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ریلیز ہو نیوالی بھار تی فلم رئیس کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ شا ہ رخ خان کے سا تھ فلم میں کام کر نا بہت بڑا سر پر ائز تھا،جب انہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم سائن کی ہے تو انہیں یقین نہیں آیا، ماہرہ نے جب یہ واقعہ سنایا تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا ۔