• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے غیرملکی ادارے سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ایک غیرملکی ادارے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور بچائو کے اقدامات پر عمل کیا جائے گا یہ معاہدہ میکسیکو سٹی میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس کے موقع پر طے پایا، معاہدے پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشدوہرہ اور غیر ملکی ادارے کے چیف ایگزیکٹو نے دستخط کئے ، کے ایم سی اعلامئے کے مطابق اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نے کہا کہ کراچی میں کم بارشوں کے باعث فضائی آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں چھ انڈسٹریل زون ہونے اور بے پناہ ٹریفک کے باعث بھی کراچی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے اس لئے اس کا تدارک اور بچائو فوری نوعیت کا مسئلہ ہے۔
تازہ ترین