• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین یونین میں 50 لاکھ نوکریاں صرف امریکا کے ساتھ تجارت سے منسلک

یورپین یونین میں 50 لاکھ نوکریاں صرف اس کی امریکا کے ساتھ ہونے والی تجارت سے منسلک ہیں۔

یہ بات یورپین ٹریڈ یونین انسٹیٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں صدارت سنبھالتے ہی انہوں نے دنیا بھر کے ساتھ اپنے تجارتی معاملات کو امریکا کے حق میں بہتر بنانے کے لیے جو کوششیں شروع کی ہیں اس کے دوسرے خطوں پر پڑنے والے منفی اثرات زیادہ واضح انداز میں سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے یورپین ٹریڈ یونین انسٹیٹیوٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپین یونین میں صرف امریکا کے ساتھ تجارت کرنے والے شعبوں کے ساتھ 50 لاکھ روزگار وابستہ ہیں، جنہیں اس جاری تجارتی جنگ سے خطرہ لاحق ہے۔ ان میں یورپین یونین کے آٹو موٹیو سمیت بڑے انڈسٹریل اور خوراک کے شعبے شامل ہیں۔

اس صورتحال میں ای ٹی یو آئی نے یورپین قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر کے اپنے لوگوں کو بے روزگاری کے دباؤ سے محفوظ رکھنے اور یورپین سماجی تحفظ کے نظام کی بقاء کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید