• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگڑے اورخواتین کو سڑکوں پرلانا سندھ کی ثقافت نہیں، سراج الحق

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اہل سندھ کو سندھی ثقافتی ڈے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ باب الاسلام ہے اوراجرک وسندھی ٹوپی اسلامی ثقافت کی پہچان ہے،بھنگڑے ناچ اورخواتین کو سڑکوں پرلانا ہرگز سندھ کی ثقافت نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ  اہل سندھ اس دن نفرتوں اور جاہلانہ رسومات کے خاتمے، محبتوں کے فروغ اور سندھ کی اسلام دوستی، مہمان نوازی اور ایک دوسرے کی خیرخواہی سمیت اپنی شاندار روایات کو اجاگر کریں ،شاہ عبداللطیف بھٹائی کا سندھ امن ومحبت اور بھائی چارے کی سرزمین ہے جس نے ہمیشہ وحدانیت اور رنگ ،نسل سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت اور خیر خواہی کا درس دیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ  ہر شخص کو اپنی زبان اور ثقافت سے محبت ہوتی ہے جو ان کی شناخت ہوتی ہے۔سندھی زبان سمیت پاکستان کی تمام علاقائی زبانیں ایک گلدستہ کی مانند ہیں۔سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کو یوم یکجہتی سندھ ثقافت ڈے میں شامل کرکے آپس میں اتحاد ویکجہتی اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جائے۔اہل سندھ کو آج اپنے ثقافتی دن پرعہد کرنا چاہئے کہ وہ سندھ کی پہچان، دین دیانتداری،برداشت اورمہمان نوازی جیسی شاندار روایات کو فراموش نہیں کریں گے۔  
تازہ ترین