سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وزیر بلدیات خواجہ منشا اللہ کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی شہر میں آمد کے موقع پر بھی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی ستھرائی نہ کی جسکی بنا پر نہال چندسٹریٹ، چھتی گلی، محلہ کشمیر ی بازار، علامہ اقبال روڈ، بازار کھٹیکںا، داراآئیاں، روڈ س روڈ، حاجی پورہ، نیکاپورہ، میانہ پورہ، پورنگر، ڈسٹرکٹ کورٹس سے ملحقہ آبادیوں میں گندگی کا راج برقرار رہا۔ سیوریج کے گندے پانی کا اخراج گلیوں میں موجود رہا ۔ قابل ذکر یہ ہے وزیر بلدیات کے رہائشگاہ محلہ اراضی یعقوب میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا اور اسکے علاوہ سینٹری ورکر اور مختلف محکمہ جات کےافسران وہاں گلدستوں اور مٹھائی کی ٹوکریوں کے ساتھ حاضریاں لگوانے میں مصروف رہے ۔