سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)دومسلح ڈاکووں نے شہری کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے بعد اس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہباب پورہ میں اتوار کی رات آٹھ بجے کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکووں نے شہری ولید کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے بعد اس سے پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔پولیستھانہ حاجی پورہ کے اہلکار ذوالفقار کے مطابق مدعی کی رپورٹ پر ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ڈاکو روپوش ہیں۔